جیکب آباد کے صحافی کو موت مار دھمکیاں

0 308

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کے صحافی کو موت مار دھمکیاں اور گھر پہ فائرنگ کرکے حراساں کرنے والا مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد، ملزم لاکپ کے حوالے۔ملزم پناہ کھکھرانی نے بول نیوز کے رپوٹر اور صحافی فرید الاہی ابڑو کو واٹس ایپ کے ذریعے موت مار اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تھیں اور دوسرے ہی دن چھ مسلح افراد کے ساتھ گھر پہ حملہ کرکے فائرنگ کی اور حراساں کرکے دھشت پھیلائی تھی، جس کے بعد صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی تھی۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے نوٹس لینے کے بعد ایس ایچ۔او ایئر پورٹ تھانہ انسپیکٹر خان محمد تنیو نے کامیاب کاروائی کرکے مرکزی ملزم محمد پناہ عرف پنہوں کھکھرانی کو آباد کے قریب چھاپہ مار کر اسلحہ سمیت گرفتار کرکے لاکپ کردیا۔واضح رہے کہ بول نیوز کے نمائندہ اور صحافی فرید الاہی ابڑو کے گھر پہ حملہ کرنے والے چھ مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دھشت پھیلائی اور حراساں کرکے گھر کے دروازے کی توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد مقامی صحافی نے بروقت پولیس کو اطلاع دی اور سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج پولیس کو دیئے جن کی شناخت کرکے ایئرپورٹ تھانہ پہ محمد پناہ کھکھرانی محمد بچل کھکھرانی گل حسن کھکھرانی طالب کھکھرانی کے خلاف این سی درج کرائی تھی . پولیس نے مرکرزی ملزم پناہ کھکھرانی کو گرفتار کیا ہے مگر پانچ ملزمان ابھی تک فرار ہیں اور مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا ہے .

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.