حکومت سیاسی اختلافات کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں،ڈاکٹر ذیشان نجم خان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ حکومت اور سیاسی نمائندگان سیاسی اختلافات کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے میں کردار ادا کریں عوامی مسائل و مشکلات پر توجہ دینا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن حکومت عوامی مسائل سے بے خبر ہے جو قابل افسوس ہے
۔سیاسی قائدین نے پانچ سال اپنے اختلافات میں گزارے جبکہ ملک مقروض ہو گیا جو ملک کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سیاستدانوں کے روزانہ جلسوں اور جلوسوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کے وعدے و دعوے صرف اخباری بیانات تک محدود ہے جو ملک اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔