امن کے قیام کی خاطر شہید ہونا بے شک سرمایہ افتخار ہے‘ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ

0 133

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان پولیس میں اپنے فرائض منصبی کو تندہی سے ادا کرکے ریٹائر ہونے والے اہلکار ہمارا سرمایہ ہیں۔ پولیس فورس کے اہلکار ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں مگر ان کا رشتہ فورس کے ساتھ کبھی نہیں ٹوٹھتا۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے آج یہاں آئی جی آفس کوئٹہ میں ریٹائر ہونے والے آفسران و اہلکاران کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی بہبود کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کا م جاری ہے جس میں تعلیم سے لے کر صحت اور دیگر ضروریا ت زندگی میں ان کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں ریٹائر ملازمین کیلئے سی پی او کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ان کو سہولیات اور آسا نیاں فراہم کرنے کے لئے تمام ماتحتوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ حتیَ الامکان آسانیاں فراہم کی جائیں۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے سانحہ سبی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی درجات کی بلندی کی دعا بھی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خصوصی دعا کی گئی۔آئی جی بلوچستان نے اس امر کا اظہار کیا کہ آج کا سانحہ بہت بڑا ہے پوری فورس غمگین ہے تاہم زندگی تو رواں رہنے کا نام ہے اور پولیس کا کا م ایسا ہے کہ ہر قسم کے حالات میں اپنے حلف کی پاسداری کرنی ہوتی ہے امن کے قیام کی خاطر شہید ہونا بے شک سرمایہ افتخار ہے لیکن ہمارے شہیدوں کے لواحقین کبھی تنہا نہیں ہونگے۔فورس کمانڈر نے دوران گفتگو بتایا کہ شہدا پیکج پر حکومت بلوچستان کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے حکومت کو اس بات پر قائل کرنے میں کافی حد تک کامیاب رئیں ہے کہ بلوچستان پولیس شہدا پیکج کو صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے برابر کیا جائے جس سے اب ایک شہید کانسٹیبل کے خاندان 40لاکھ کی بجائے تقریباًایک کروڑ روپے تک کا حقدار قرار پاسکے گا شرکاءکی جانب سے پیش کی جانے والی مزید تجاویز کے حوالے سے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ حاضر سروس اور ریٹائر ڈ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات محکمہ پولیس اپنے ویلفیئر فنڈ سے برداشت کررہی ہے اور حال ہی میں پولیس اہلکاروں کے بچوں کو کیڈٹ کالج ٹیسٹ انٹری امتحان کیلئے تیا رکیا گیا اور یہ خطیر رقم ان کی ٹیوشن فیس پر خرچ کی جاچکی ہے ایک سوال کے جواب میں آئی جی پولیس نے بتا یا کہ تقریبا ً 13کے قریب بچوں کو کیڈٹ کالجز میں داخلہ حتمی مراحل میں ہے انہو ں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے اپنے گھر کے خواب کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا جس میں آسان اقساط پر ہا? س بلڈ نگ اسکیم پولیس ویلفیئر کی جانب سے شروع کئے جائیں گے۔ مذکورہ اسکیم کا خاکہ جلد تیا ر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان نے اے آئی جی ویلفیئر کو احکامات دیں کہ جلد ریٹائرڈ ملازمین کا ایک گروپ تشکیل دیا جائے تاکہ ان کی تجاویز پر مفصل انداز میں بحث ہوسکے اور ایک قابل لائحہ عمل کے ذریعے ان کو درپیش مشکلات کا ازالہ مکمن ہو سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.