اقتدار کے حصول کی بدترین عمرانی ہوس میں ملکی مفادات کو روندھا جارہاہے، منظور احمد کاکڑ

0 126

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عمرانی سیاست پرتشدد بیانیہ اورریاستی ادراوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی گمراہ کن پرپیگنڈہ نہ صرف قومی سلامتی ملکی بقا جمہوریت کے لئے خطرناک بلکہ اندرونی انتشار معاشی عدم استحکام کاباعث ہے ریاستی اداروں کی توہین الزام تراشی کی منفی سیاست کے نتائج انتہائی خوفناک ہوسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی قیادت اپنے پرتشدد خود پسند سیاسی بیانیے سے نوجوان نسل کےزہنوں کو زہر الودہ کررہی ہے۔اقتدار کے حصول کی بدترین عمرانی ہوس میں ملکی مفادات کو روندھا جارہاہے۔ریاست کے ستونوں کو بوجوہ ہدف تنقید بنانے والے ایسے تمام منفی سوچ وکردار کے حامل سیاسی عناصر کے بیانیے کو محب وطن پاکستانی عوام مسترد کرتی ہے۔تباہی وبربادی کا عفریت پورےملک کو اپنے شکنجے میں لئے ہوئےہیں ایسے حالات میں نیازی اپنے سیاسی اور گروہی مفادات کو سامنے رکھ کر جو کچھ کرنے کا مرتکب ہو رہاہے اس سے عمرانی قیادت کی انا پرستی کم فہمی اور ناعاقبت اندیشی کا اظہار ہوتا ہے۔ملک کی کوئی بھی سیاسی پارٹی یا اسکی قیادت سب کا اولین فریضہ سب سے پہلے ریاست اور عوامی مفادات کاتحفظ ہے۔عمرانی بیانیہ نہ صرف تمام تر محب وطن سیاسی وریاستی قیادت بلکہ پوری قوم کے لئے گہرے غوروفکرکا تقاضا کرتا ہے۔ ااج پوری قوم بیک اواز پی ٹی آئی کے اندر موجود محب وطن قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قومی سلامتی وملکی بقا کی خاطر سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف عمرانی بیانیے کو مسترد کرے بلکہ ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگانے اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانے کے جرم میں اناپرست ناعاقبت اندیش عمرانی فتنے کو اپنے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے تاریخ رقم کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.