پاک بھارت کرکٹ سیریز کب ہوگی؟ بی سی سی آئی کے راجیو شکلا نے بتادیا
ویب ڈیسک:بی سی سی آئی کے عہدیدار راجیو شکلا نے اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت شائقین اور عوام جلد پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھنا چاہتے ہیں ۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی دعوت پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والا چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل گذشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔ جبکہ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے حکام بھی میچ دیکھنے آئے تاہم منظر نگاہ راجیو شکلا ہی رہے ۔رپورٹ کے مطابق جب میڈیا نمائندوں نے پاک بھارت سیریز کے بارے میں سوال کیا تو راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی اس معاملے پر حکومت کے فیصلے پر عمل کرے گی۔
جہاں تک دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ کا تعلق ہے، یہ بالکل واضح ہے کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے۔ حکومت جو بھی کہے ہم اس کے مطابق عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ بی سی سی آئی کی مستقل پالیسی رہی ہے۔ آئی سی سی میں ایک پروویژن بھی ہے جو حکومت کی رضامندی سے متعلق ہے۔ یہ ایک بڑا پروویژن ہے اور اس لیے یہ فیصلہ حکومت کی رضامندی کے مطابق ہوتا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘دونوں ممالک کے شائقین واقعی چاہتے ہیں کہ ٹیمیں کھیلیں لیکن یہ بی سی سی آئی کی پالیسی رہی ہے اور پی سی بی کی بھی یہی پالیسی ہوگی کہ دو طرفہ میچ ایک دوسرے کی سرزمین پر کھیلے جائیں نہ کہ کسی تیسرے (یا) نیوٹرل مقام پر۔