کرسٹیانو رونالڈو کے ننھے بیٹے کی حیران کن مہارت
لسبون : پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہترین فٹبالر بنے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رونالڈو نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر پر بیٹے اور بیٹی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔بیٹی تو اپنے کھیل میں مگن ہے لیکن کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کا انداز حیران کن ہے۔رونالڈو کی جانب سے ہر تھرو پر ان کا بیٹا کمال مہارت سے کک لگا رہا ہے جس سے یہ مثل یاد آتی ہے کہ پوت کے پا ئو ں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں۔