ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے8 پاکستانی زائرین کی آمد،اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل
تفتان(آن لائن)ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے8 پاکستانی زائرین کی آمد،اسکریننگ کے بعد قرنطینہ میں منتقل کیا گیا مقامی انتظامیہ کے مطابق ایران سے تفتان امیگریشن گیٹ سے آٹھ پاکستانی زائرین آگئے جنکی محکمہ صحت کے اہلکاروں نے اسکریننگ کرکے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیااس وقت تفتان قرنطینہ میں 94 زائرین موجود ہے پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں موجود زائرین ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے زائرین کو چودہ دن رکھنے کے بعد کورونا علامت ظاہر نہ ہونے پہ گھروں کیلئے چھوڑ دینگے۔