پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ (آج) کھیلا جائیگا ، بارش کا امکان 

تیسرے میچ میں شاداب خان اور آصف علی کی جگہ لیگ اسپنر عثمان قادر اور محمد نواز کو کھلائے جانے کاامکان

0 8

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ (آج) کھیلا جائیگا ، بارش کا امکان 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری اور فیصلہ کن میچ (آج) سات اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائیگا ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1سے برابر ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے

درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی

انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے دو اپریل کو کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دئیے گئے 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی

تاہم چار اپریل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں فخر زمان کی 193رنز کی شاندار کار کر دگی کے باوجود جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر لی تھی ۔ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں شاداب خان اور آصف علی کی جگہ لیگ اسپنر عثمان قادر اور محمد نواز کو کھلائے جانے کاامکان ہے ۔ دوسری جانب سینچورین میں بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو بار ش کی پیشن گوئی کی ذرائع کے مطابق الیون کا فیصلہ پچ اور موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.