دنیابھر میں کورونا وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار سے متجاوز

0 2

دنیابھر میں کورونا وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار سے متجاوز

نیویارک (ویب ڈیسک)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 230 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 74 ہزار 232 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 28 لاکھ 2 ہزار 451 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 451 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار 547 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.