ایران پر عائد پابندیوں پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیںجوبائیڈن

0 13

ایران پر عائد پابندیوں پر نظر ثانی کیلئے تیار ہیںجوبائیڈن

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے کہا ہے اگر ایران جوہری معاہدے کی تعمیل کرتا ہے تو وہ اس کے خلاف اہم پابندیوں پر نظر ثانی کے لیے تیار ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن 2015 کے جوہری معاہدے میں واپس جانا چاہتے ہیں تاہم وہ بات پر مصر ہیں کہ ایران پہلے جوہری پروگرام

کی خلاف ورزیوں کو روکے۔خیال رہے کہ 2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ پابندیاں اٹھانے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن صرف ان پابندیوں سے جو جوہری معاہدے سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یکطرفہ اقدامات قبول نہیں کیے جائیں گے۔جوہری معاہدے کے

حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اس کا فارمولا آج بھی وہی ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے مستقل طور پر روکنے کے بدلے پابندیوں کا خاتمہ ہوگا۔معاہدے سے نکلنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں عائد کی تھیں اس میں ایرانی تیل خریدنے پر بھی پابندی عائد تھی۔ تیل ایران کے لیے اہم برآمدات میں سے ہے۔موجودہ امریکی انتظامیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت دیگر پابندیاں بھی

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.