حکومت نے کرونا وائرس کی نئی لہر کو بہت خطرناک قرار قرار دے دیا
حکومت نے کرونا وائرس کی نئی لہر کو بہت خطرناک قرار قرار دے دیا
خاران(ویب ڈیسک)حکومت نے کرونا وائرس کی نئی لہر کو بہت خطرناک قرار دیکر سرکاری و غیر سرکاری اداروں افیسران منتخب نمائندوں سمیت ہر طبقہ فکر اور عوام الناس کو مکمل طور پر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سماجی فاصلے اور ماسک
کے استعمال کو ضروری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کیا ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں وزراء اراکین اسمبلی حکومتی حکام اور محکمہ صحت کے ذمہ داران اپنے کئی پروگراموں میں کرونا سے متعلق حکومتی ایس او پیز اور حکم نامے کو نظر انداز کرتے نظر آتے ہیں
گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی PPHI بلوچستان کے دورے خاران کے موقع پر ان کے اجلاسوں بریفننگز اور راسکوہ کوہ پشت بی ایچ یو BHU کے افتتاح کے موقع پر کرونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز سماجی فاصلے اور ماسک ضروری سے متعلق
حکومتی حکم نامے پر عمل درآمد نظر نہیں آیا حالانکہ ان پروگرامز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی PPHI بلوچستان سمیت ایم پی اے خاران انتظامیہ اور محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی PPHI خاران اور دیگر اضلاع کے افیسران شریک تھے عوامی حلقوں نے خاران سمیت دیگر علاقوں میں اکثر ذمہ دار حکومتی حکام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق
حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک لگتا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز اور حکم نامے کا اطلاق سرکاری حکام اور منتخب نمائندوں کےلئے نہیں ہے بلکہ تمام حکومتی ایس او پیز سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال صرف بلوچستان کے غریب شہریوں اور محنت کش مزدوروں کے لئے ضروری ہے۔۔