نوجوان نسل بےہودہ ڈراموں اور فلموں کے رسیا بن گئے ہیں،عبد الرحمن رفیق

0 7

نوجوان نسل بےہودہ ڈراموں اور فلموں کے رسیا بن گئے ہیں،عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ویب ڈیسک)رمضان المبارک کو نہایت تزک و احتشام سے منانے کیلئے انتظامیہ کو بے ہودہ اور فضول ماحول کا خاتمہ کرنا ہوگا، امیدہےکہ ماہ مقدس میں ہمارے نوجوان فٹ پاتھوں اور ہوٹلوں کی بجائے خانہ خدا کو زینت بخشیں گے،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے

امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مولانا مفتی غلام

نبی محمدی مولانا مفتی عبد الغفور مدنی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کو نہایت تزک و احتشام سے منانے کیلئے انتظامیہ کو بے ہودہ اور فضول ماحول کا خاتمہ کرنا ہوگا،کرونا کے عذاب کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی امید ہے کہ ہمارے نوجوان رمضان المبارک میں فٹ پاتھوں اور ہوٹلوں کی بجائے خانہ خدا کو زینت بخش کر عبادات سے تزکیہ نفس کریں گے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے جبکہ شراب خوری عام ہے نوجوان نسل بےہودہ ڈراموں اور فلموں کے

رسیا بن گئے ہیں جن کی وجہ بے ہودہ ماحول اور غلط معاشرت ہے، اس سلسلے میں علماء منبرومحراب سے گزارش ہے کہ ماہ رمضان سے قبل نوجوانوں کو منشیات سے بچاؤ کی ترغیب دیں تاکہ پاکیزہ زندگی کا آغاز ہی سے رمضان المبارک میں داخل ہوں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.