شاہد کپور نے اپنی زندگی سے متعلق عوام کو آگاہ کردیا ،لوگ حیران
شاہد کپور نے اپنی زندگی سے متعلق عوام کو آگاہ کردیا ،لوگ حیران
ممبئی (ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ا±نہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں یہ خدشہ تھا کہ وہ اداکار نہیں بن پائیں گے۔ شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں فلمی کیریئر کے آغاز میں سامنے آنےوالی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ’ لوگ شاید یہ سوچتے ہیں کہ ا±ن کے لیے اداکار بننا آسان تھا کیونکہ ان کے والدین پنکج کپور
اور نیلیما عظیم دونوں ہی اداکار تھے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا‘۔ا±نہوں نے بتایا کہ’جب ا±نہوں نے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔ شاہد کپور نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اور وہ ممبئی میں رہتے ہی نہیں تھے وہ یہاں بہت دیر بعد آئے تھے‘۔ا±نہوں نے بتایا کہ’ان کی والدہ نے ا±نہیں اکیلے ہی پالا تھا، اور وہ زرا بڑے تھے جبکہ ان کا سوتیلا بھائی ایشان کھٹر بہت چھوٹا تھا‘۔ا±نہوں نے کہا کہ’ ا±نہوں نے کبھی کسی کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ پنکج کپور کے بیٹے ہیں اور اس لئے
انہیں خدشہ تھا کہ پتا نہیں انڈسٹری کے لوگ ا±نہیں قبول کریں گے بھی یا نہیں‘۔شاہد کپور نے بتایا کہ’جب ان کی پہلی فلم ریلیز ہوئی تو لوگوں نے ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی کہ وہ کون ہیں تب لوگوں کو پتا چلا کہ وہ اداکار پنکج کپور کے بیٹے ہیں‘۔ا±نہوں نے مزید کہا کہ’ا±نہیں لگتا تھا کہ اگر ان کی پہلی فلم ناکام ہوئی تو وہ انڈسٹری سے باہر ہو جائیں گے‘۔