کوئٹہ میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی سبزیوں،پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

0 135

کوئٹہ میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی سبزیوں،پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا پرائس کنٹرول کمیٹی فعال نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے اپنے من پسند ریٹ لگادیئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سبزیوں،پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں 10سے 15فیصد اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے لوگوں کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے دہی کی مقررہ قیمت 100روپے کی بجائے120روپے فی کلو میں فروخت دودھ کی مقررہ قیمت 95کی بجائے110سے115روپے فی کلومیں فروخت جاری ہے دودھ اوردہی کی سرکاری قیمتوں پربھی عملدرآمد نہیں ہوسکا گائے اوربیل کے گوشت کی سرکاری قیمت 360سے400روپے فی کلو مقررہے بکرے کافی کلو گوشت مقررہ قیمت سے250روپے زیادہ قیمت پر فروخت کیاجارہاہے بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت 650روپے مقرر کی گئی ہے گائے اوربیل کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ کیا گیا وئٹہ میں بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 900روپے تک پہنچ گئی رمضان سے قبل قصابوں نے بکرے کے گوشت کی قیمت میں 50روپے فی کلومزید اضافہ کردیا گیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.