کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماہ صیام پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے تاجر برادری غریب عوام کی داد رسی کے لئے ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرے حکومت بھی سستے بازاروں کے ذریعے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا نے پہلے بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی اور آئندہ بھی نہیں کریں گے اپوزیشن جماعتیں حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے رویے کو بہتر بنائیں اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ تعمیری سوچ کے ساتھ حکومت کے ان فیصلوں کی حمایت کریں جو صوبے اور عوام کے مفاد میں ہوں اور جمہوری حکومت کو چلنے دیا جائے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے قلعہ عبداللہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری حکومت کو چلنے دیا جائے آئندہ پی ایس ڈی پی میں تمام علاقوں کو یکساں مواقعے فراہم کریں گے اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں آنے والی پی ایس ڈی پی کو بنائیں گے اپوزیشن جماعتیں تنقید کرنے کے بجائے حکومت کو کام کرنے دیا جائے پچھلی حکومت میں شامل جماعتیں موجودہ حکومت کو ناکام قرار دینے کے بجائے اپنی کارکردگی پر نظرڈالیں کہ انہوں نے 5 سال میں عوام کے ساتھ جو کچھ کیا ہے پہلے اس پر عوام سے معافی مانگی جائے انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر ضرور تنقید کریں مگر وہ اس طرح تنقید کریں کہ حکومت کوئی غلط کام کرے تاکہ وہ غلط کام نہ کریں اپوزیشن جماعتوں نے تمام جمہوری روایات کو پامال کرتے ہوئے نہ اسمبلی کو چلنے دیا جاتا ہے اور حکومت کے خلاف بھی شروع دن سے سازشیں ہو رہی ہیں پی ایس ڈی پی کسی کی مرضی پر نہیں بنائی جائے گی بلکہ حکومت تمام علاقوں کی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر بنائیں گے اور عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ پی ایس ڈی پی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت پر تنقید کررہی ہیں وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کہاں دودھ کی نہریں بہائی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے دیا جائے ہم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جہاں بھی فیصلے عوام کے برخلاف ہونگے وہاں ہم مخالفت کریں گے چاہے وہ کہی کا بھی فیصلہ ہو ہم مشاورت سے کام کریں گے۔