کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے ماہ رمضان میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے یوٹیلیٹی اسٹور میں سامان نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر حقیقی معنوں میں دیکھا جائے ماہ رمضان اس لئے آتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے امت کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے مختلف راستے دیتا ہے مسلمانوں کوبھی چاہئے کہ وہ ماہ رمضان میں بھائی چارے کو فروغ دے اور غریب عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے تاکہ غریب عوام بھی ماہ رمضان میں اپنے بچوں کیلئے کچھ چیزیں خریدیں اور اپنے بچوں کے ساتھ افطاری کا انتظام کریں اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سستا بازار کی شکل میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے اگر حکومت نے ایسا نہیں کیا تو مسلم لیگ ن احتجاج کا راستہ اپنائیں گے انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء خورد نوش نہ ہونے کی وجہ سے عوام مہنگے داموں آٹا چینی اور گھی خریدنے پر مجبور ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پر تنقید سمجھ سے بالا تر ہے پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہائوس نے ایک نااہل شخص کو بٹھایا ہے جو وزیر اعلیٰ کے فیصلے کرتا ہے اور وفاقی وزراء کے تبدیلی کے فیصلے بھی وہی کرتا ہے دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنی اصلاح کرے ۔
[…] webdisk webdisk On Jan 10, 2021 0 0 Share بدوملہی(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کے […]
[…] (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی نائب صدر نوابزادہ امیر شہریار خان […]