ایف آئی اے کی کاروائی ، شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی کام کروانے کے دھندے میں ملوث 10چینی باشندے گرفتار

0 154

لاہورپاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی کام کروانے کے دھندے میں ملوث 10چینی باشندوں کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نے ایئرپورٹ روڈ پر چھاپہ مار کر چینی با شندوں کو گرفتار کیا، چینی باشندوں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی کام کروانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے پنجاب بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے چینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، چینی نوجوان پاکستانی ایجنٹوں سے مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے، اس سے قبل چینی نوجوانوں کی پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی کام کروانے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے ایئرپورٹ روڈ پر چھاپہ مار کر 8چینی باشندوں کو گرفتار کیا ،مجموعی طور پر اب تک 10چینی باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایف آئی اے نے چینی باشندوں کو نامعلوم مقام پر تحقیقات کیلئے منتقل کر دیا ہے۔(اح)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.