فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
جدہ قومی کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ بولر محمد عرفان نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد تصویر شیئر کی ہے۔محمد عرفان نے نعت کے چند جملے تحریر کیے، میں اپنے نبی کے کوچے میں، چلتا ہی گیا، چلتا ہی گیا۔فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ آپ سب کو رمضان مبارک، اللہ پاک آپ سب کے ساتھ محبت اور آسانی کا معاملہ رکھے، آمین۔محمد عرفان کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی اور مداحوں نے کہا کہ ہمیں بھی دعاں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں آج پہلی نماز تراویح ادا کی جائے گی اور سعودی شہری کل پہلا روزہ رکھیں گے۔