جام خاندان نے لسبیلہ سمیت صوبے کی غریب عوام کو ایک نظر سے دیکھا ہے، یار جان محمد حسنی

0 9

اوتھل:(ویب ڈیسک) مشکے کی معتبر معزز شخصیت حاجی یار جان محمد حسنی بلوچ نے ارمابیل پریس کلب اوتھل میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کےجام خاندان نے لسبیلہ سمیت صوبے کی غریب عوام کو ایک نظر سے دیکھا ہے انکے ضلع لسبیلہ میں چاروں صوبوں کے شہری موجود ہیں جو کہ ملازمت، مزدوری کاروبار و دیگر شعبہ جات سے منسلک ہوکر اپنی

زندگی بسر کر رہیے ہیں مگر وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان کے ضلع میں سرداروں وڈیروں اور نہ ہی انکے نماٸندوں سے آنیوالے شہریوں کو کوٸ تکلیف نہیں ہے انہوں نے کہا میرا تعلق پسماندہ ضلع آواران سے ہے جہاں کے نماٸندے قدوس بزنجو کا خاندان عرصہ دراز سے تقریبا 35سے 46سال سے حکمران بنتے آرہیے ہیں مگر آواران کی غریب عوام کا کوٸ پرسان حال نہیں ہے عوام کی دشواریاں بڑھ گٸی ہیں بزنجو خاندان کو صوباٸ حکومتوں نے فنڈز دیٸے

مگر آواران میں ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے ہیں حالانکہ بیس سال قبل آواران کے روڈوں کی حالت بہت اچھی تھی مگر اب روڈز کی حالت خستہ حال ہوچکی ہے قدوس بزنجو کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آواران کے شہریوں نے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر اپنے شہر سے دوسرے شہر کو نقل مکانی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ آواران میں امن و امان کی صورتحال بھی بگڑ چکی ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے آوران جس میں غریب عوام کو کوٸ سہولیات موجود نہیں جبکہ موجودہ نماٸندے آوران کی ترقی گیت گاتے نظر آتے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.