قدوس بزنجو کی سردار یار محمد رند سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
کوئٹہ: پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی جانب سے جمعرات کو اسلام آباد میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا.اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے افطار ڈنر کے بعد سردار یار محمد رند اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے درمیان ایک گھنٹہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا سیاسی حلقے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں
[…] (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی کا […]