پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قدر کرتی ہے، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قدر کرتی ہے، احسن اقبال
راولپنڈی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قدر کرتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں اہم
کردار اداکیا، ان خیالات کااظہار انہوں نے جدہ میں مسلم لیگ ن گلف ریجن کے سنیئر رہنما مہر عبدالخالق لک کی رہائشگاہ پر عیدملن پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عیدملن پارٹی میں مسلم لیگ ن
سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان، سر پرست اعلیٰ رانا محمد اشرف ،ناظم امور جمعیت اہلحدیث کاشف نواز رندھاوا، ایڈووکیٹ جنرل چوہدری بلو شیر وڑائچ، چوہدری طاہر فاروق
وڑائچ، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سردار اقبال یوسف،حافظ عبداماجدلک ،حافظ امان اللہ لک، زوہیب شہزاد کھوکھر،ملک عاصم اعوان اور دیگر مسلم لیگی راہنماﺅں اور کار کنوں نے شرکت کی ۔عید ملن
پارٹی میں وفاقی وزیر و مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال سے پارٹی امور اور سعودی عرب کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔احسن اقبال نے سعودی عرب کی مرکزی قیادت کو وفد سمیت پاکستان دورے کی دعوت بھی دی
[…] پاکستان آؤں گا، کوشش ہے ڈالر 160 روپے پر لے آئیں، اسحق […]