ماں کے پیٹ میں ہی بچی کے دماغ کا آپریشن

0 314

ماں کے پیٹ میں ہی بچی کے دماغ کا آپریشن

امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں ایک بچی کے دماغ کی ماں کے پیٹ میں ہی کامیاب سرجری کی گئی ہے اور اب بچی کی پیدائش ہوچکی ہے اور وہ مکمل صحت یاب ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے سرجری کے پیچیدہ اور جدید طریقے کو استعمال کرتے ہوئے پیدائش سے قبل ہی ماں کے پیٹ میں بچی کے دماغ کا آپریشن کیا۔

تاہم ڈاکٹرز کو جب معلوم ہوا کہ پیدائش سے قبل بچے میں یہ مسئلہ ہے تو انہوں نے ماں کے پیٹ پر کٹ لگانے کے بجائے جدید طریقہ اپناتے ہوئے آپریشن کا منصوبہ بنایا۔

اس طریقہ علاج کے تحت ماں کے پیٹ میں چھوٹی سوئیاں داخل کی گئیں جنہیں تار یا نیڈل سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرکے سرجری کی گئی، ماہرین نے ماں کے پیٹ میں نیڈل کے ذریعے سوئیوں کا اندراج کیا اور پھر ان ہی سوئیوں کی مدد سے بچے کے دماغ کی نسوں کا علاج کیا گیا۔

یہ سرجری کامیاب رہی اور رواں برس 17 مارچ کو 4 پاؤنڈز وزن کے ساتھ ڈینور کولمین کی پیدائش ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.