مچھ ‘ سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ ‘ 7 جوان شہید

0 57

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا، ایل بی این

ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وطن کے سات سپوت شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے، شہداء میں صوبیدار عمر فاروق نائیک آصف خان نائیک مشکور علی سپاہی طارق نواز سپاہی واجد احمد فیض سپاہی محمد عاصم سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں، ایل بی این

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.