صوبائی حکومت نے قلات نمیرغ تا خاران روڈ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے ،ضیاء اللہ لانگو
کوٹ لانگو (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے آج کوٹ لانگو میں علاقے کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں جس میں عوامی نمائندوں کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، فلاح عامہ کی نئی سکیموں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ نے علاقے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے قلات نمیرغ تا خاران روڈ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے امید ہے کہ مرکزی حکومت اس تجویز کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کریں گی انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کیلے پانی کے مسلے کو حل کرنے کیلے صوبائی پی ایس ڈی پی میں مختلف ٹیوب ویلز بھی شامل کی جا رہی ہیں اس کے علاؤہ قلات اور خالق آباد کیلے اسٹریٹ لاہٹس، اور ضلع قلات کے تمام روڈ کو مزید وسیع کیے جاے گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں۔میرے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ منتخب نمائندوں کی تجاویز کو پوری اہمیت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ بعد ازاں وزیر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے علاقے میں مختلف لوگوں کے گھر جاکر مختلف لوگوں کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیتی بھی کی۔