کوئٹہ:فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

1 480

کوئٹہ:فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاں بحق ہوگئے۔

daily sahafat quetta 6 6 2023

فائرنگ کے واقعہ کے بعد وکیل کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔سپریم کورٹ کے وکیل پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خوشخبری: کینیڈین سٹوڈنٹ ویزا کا حصول انتہائی آسان، بڑی شرط ختم

 

بجٹ 2023/24: سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

 

You might also like
1 Comment
  1. […] کوئٹہ:فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.