بنی گالا میں جادو ٹونہ کیسے ہوتا تھا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

2 600

سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کی قریبی ساتھی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو گمراہ کرنے میں اور پاکستان دشمن بیانیہ بنانے میں بشریٰ بی بی کا ہاتھ ہے ، بشریٰ بی بی نے خان صاحب کو فوج کے سامنے کھڑا کیا ، وہ حکم دیتی رہیں اور عمران خان مانتے رہے ۔

انفینکس اسمارٹ 7 سیریز کے فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا نجی نیوز چینل 24 نیوز کے پروگرام ’’گونج‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بار بار عمران خان کو یہ یاد کراتی رہیں کہ میری روحانی طاقت تمہارے ساتھ ہے اور میری روحانی طاقت کی وجہ سے آپ وزیراعظم بنے جبکہ پی ڈی ایم سمیت سب لوگ کہتے رہے کہ عمران خان کو فوج لے کر آئی مگر عمران خان صاحب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ نہیں مجھے بشریٰ بی بی لے کر آئی ہیں۔

کوئٹہ:فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

 

میزبان ثناہ بچہ نے ان سے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی جادو کرتی ہیں کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس کی حقیقت سب لوگ جانتے ہیں ، اون چودھری ، انعام شاہ اور باقی جتنے ان کے ملازم تھے ان سب سے آپ اکیلے میں پوچھ لیں کہ کیسے اس گھر میں جادو کیا جاتا تھا ، بشریٰ بی بی کو جب بھی کسی پر شک ہوتا تھا کہ کسی نے اگر ان کو دیکھ لیا جادو کرتے ہوئے تو وہ انہیں فوری نوکری سے نکال دیتی تھیں ۔

غریب اور متوسط طبقے کو بڑا ریلیف ،گھی کی قیمت میں کمی

شہداءِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ولولہ انگیز ریلیاں
فردوس عاشق اعوان نے مزید بتایا کہ جب میری بنی گالہ میں پہلی میٹنگ تھی کمرے میں اندھیرا تھامیں باہر جب روشنی سے اندر آئی تو مجھے نظر نہیں آیا اور میرا پاوں خان صاحب کے ’’شیرو ‘‘پر آگیا اور اس کے بعد ہر طرف شور مچ گیا آپ اندازہ لگا لیں کہ کیسے میرا استقبال ہوا ہوگا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.