مقررہ وقت پر عام انتخابات جمعیت علماءاسلام اور پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے، حافظ حمد اللہ

1 294

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءاور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمدااللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے امریکہ سے آزادی اور اب امریکہ کی مدد سے آزادی ، یہ سیاست نہیں بلکہ منافقت ہے اور یہ کھلا تضادہے،سابق وزیراعظم عوام سے کہتے رہے کہ وہ امریکہ کے خلاف جہاد میں ساتھ دیں لیکن اب امریکہ سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مددکی اپیل کررہے ہیں،وہ قوم کو گمراہ کرتے رہے کہ امریکہ نے ا±ن کی حکومت گرائی ہے مگر اب امریکہ کو کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے گرائی ہے۔وہ گزشتہ روز کوہاٹ کے نواحی علاقہ بہادرکوٹ میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔حافظ حمد اللہ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اقتدار میں تھے تو اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماو¿ں کا امریکیوں سے ملنا غداری تھی مگراب امریکی

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا

 

کانگریس مین سے ملنا اور اپنے لئے مدد کی بھیک مانگنا کیا یہ غداری نہیں ۔ کیا آپ پاکستان کے معاملات میں امریکہ کو مداخلت کی براہ راست دعوت نہیں دے رہے۔ پی ٹی آئی سربراہ کا ذکرکرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم کا کہناتھا کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں وہ واحد لیڈر ہے جو امریکہ سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے۔حافظ حمداللہ کا مزید کہناتھا کہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی مدت پانچ سال ہے اور مقررہ وقت پر عام انتخابات جمعیت علماءاسلام اور پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے۔

daily sahafat quetta 7 6 2023

انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے سیاست کو داو¿ پر لگا کر ریاست کو بچایا ہے ۔آزادی صحافت مقدم ہے لیکن آزادی کی حدود بھی آئین نے بتا دی ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ جو معاہدے پی ٹی آئی حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کئے ہیں ان کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ حافظ حمداللہ نے 9 مئی کے واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں اورقومی املاک کو نقصان پہنچانے اور افواج پاکستان کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں کا سخت احتساب کرنا ہوگا۔

 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

You might also like
1 Comment
  1. […] مقررہ وقت پر عام انتخابات جمعیت علماءاسلام اور پی ڈی ای… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.