مستقبل کی قومی معیشت میں بلوچستان کا کلیدی کردار ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر سرفرازبگٹی سے جمعرات کو یہاں جہموریہ کوریا کے سفیر مسٹر پارک کیجون(Mr.Park Kijun) نے ملاقات کی اور بلوچستان میں سیاحت ، آئی ٹی ، لائیو اسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معزز مہمان سفیر کے ذریعے کورین سرمایہ کاروں کو بلوچستان کے دورے کی دعوت و مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی قومی معیشت میں بلوچستان کا کلیدی کردار ہے بلوچستان کی طویل ساحلی پٹی ، فشریز ،لائیو اسٹاک منرل اینڈ مائینز اور سیاحت کے شعبوں میں یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں وزیر اعلٰی نے یقین دلایا کہ کورین سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سازگار ماحول اور مکمل تحفظ فراہم کریں گے اور سرمایہ کاری میں ہر ممکن سہولت دیں گے میر سرفراز بگٹی نے کورین سفیر کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت 30 ہزار جوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرکے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا جامع پلان تشکیل دے رہی ہے جس سے نہ صرف یہ نوجوان اپنے خاندانوں کی کفالت کا ذریعہ بنیں گے بلکہ زر مبادلہ کی ترسیل کے باعث ملکی معیشت کے استحکام کا سبب بھی ثابت ہوں گے وزیر اعلٰی بلوچستان نے کوریا کی جانب سے کوئٹہ میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کے منصوبے کو سراہتے ہوئے اسے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے مثبت مواقعوں کی فراہمی کی اہم پیش رفت قرار دیا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان مثالی تعلقات کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں اور تجارتی و سفارتی سطح پر ان تعلقات کو مزید پائیدار اور مستحکم بنایا جائے گا ملاقات میں جہموریہ کوریا کے سفیر مسٹر پارک کیجون(Mr.Park Kijun) نے سیاحت ، آئی ٹی ، انفراسٹرکچر ، لائیو اسٹاک، فشریز سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے ، جس میں بلوچستان کا کلچر نہایت نمایاں اور منفرد ہے کوریا بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کورین سفیر نے مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ملاقات کے اختتام پر سونیئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا