بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج اور تنخواہوں میں اضافے کی تیاری

0 1,370

بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج اور تنخواہوں میں اضافے کی تیاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج لانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید برآں، آئندہ بجٹ میں مجموعی طور پر تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے، جب کہ 2022 میں دیے گئے ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلیف پیکیج کا مقصد مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے سرکاری ملازمین کو کچھ حد تک ریلیف دینا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.