اسرائیل،پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے

0 123

تل ابیب اسرائیل میں ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام لڑکے کی ہلاکت کے خلاف پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کھیل کے میدان میں موجود تھے جب انہوں نے دیکھا کہ 2 افراد جھگڑ رہے ہیں۔جب افسر نے اپنی شناخت کروائی تو سلمان تیکاہ نامی لڑکے نے ان پر پتھر پھینکے جس پر پولیس افسر نے خوفزدہ ہو کر اپنی زندگی بچانے کے لیے گولی چلادی جس سے وہ نوجوان زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔تاہم عینی شاہدین نے پولیس کے اس موقف کو مسترد کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل کی سیاہ فام کمیونٹی احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آگئی، 4 روز سے جاری ان مظاہروں میں کاروں اور ٹائرز کو آگ لگائی گئی، ایمبولینسز کو نقصان پہنچایا گیا اور احتجاج کا یہ سلسلہ پورے اسرائیل میں پھیل گیا۔ہزاروں افراد اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور تل ابیب سمیت ملک کے 12 اہم راستوں کو بند کردیا جس کے باعث شدید ترین ٹریفک جام ہوگیا۔احتجاجی مظاہرے اس قدر شدت اختیار کر گئے کہ کچھ جگہوں پر پولیس نے اہم شاہراہیں بند کردیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.