کرکٹ ورلڈ کپ میں (آج)آخری 2لیگ میچ کھیلے جائینگے

0 139

لیڈزبارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج)آخری دو لیگ میچ کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر کر 30 منٹ پر لیڈز کے مقام پر شروع ہوگا۔ دوسرے اور ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 30 منٹ پر مانچسٹر کے مقام پر شروع ہو گا۔عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سب سے زیادہ 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بھارتی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چی ہیں۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ کی ٹیم بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ میگا ایونٹ کے آخری دو لیگ میچ کھیلنے والی ٹیمیں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.