وزیراعظم نےسینکڑوں دعوے وعدے اور اعلانات کیے لیکن عمل کا خانہ خالی ہے۔ مولانا مفتی محمد قاسم

0 16

وزیراعظم نےسینکڑوں دعوے وعدے اور اعلانات کیے لیکن عمل کا خانہ خالی ہے۔ مولانا مفتی محمد قاسم

‏3 سال میں گوادر کو ایک نیا منصوبہ نہیں دیا وہی مسلم لیگ ن حکومت کے سی پیک اور گوادر پیکج کے منصوبوں کا ذکر۔ اجتماع سے خطاب چمن( )شھید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے جامعہ محمد بن قاسم ؒ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےسینکڑوں دعوے وعدے اور اعلانات کیے لیکن عمل کا خانہ خالی ہے وزیراعظم نے بائیس کروڑ عوام کو ہمیشہ دائیں دکھا کر بائیں ماری ہے

‏3 سال میں گوادر کو ایک نیا منصوبہ نہیں دیا وہی مسلم لیگ ن حکومت کے سی پیک اور گوادر پیکج کے منصوبوں کا ذکر بجلی ، گیس ، پٹرول کے بعدکھانے پینے کی اشیاء میں ہونے والا اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے بےروزگاری کے سونامی میں نوجوانوں کی ڈگریاں ردی کا ٹکڑا بن گئیں

پی ٹی آئی کی حکومت نے بےروزگاری میں دو سو فیصد اضافہ کیا لاکھوں نوجوان ڈگریاں اٹھائے روزی کی تلاش میں گھوم رہے ہیں حکومت روزگار کے وسائل پیدا کرنے کی بجائے لنگرخانے کھول رہی ہے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز بحران کا شکار تاجرکسان مزدور سب مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں جمعیت علماء اسلام اور پاکستانی عوام آئندہ الیکشن میں ان نااھل حکمرانوں کی بھر پور احتساب کریگی مشکل حالات ہی میں ھمیشہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے ہی قوم کی قیادت اور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے سیاسی میدان میں علماء کی قائدانہ صلاحیت دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.