ایس ایچ او بیلہ انسپیکٹر حاصل خان قمبرانی نے چارج سنبھالتے ہی اپنے دبنگ کارواٸیاں جاری رکھیں
ایس ایچ او بیلہ انسپیکٹر حاصل خان قمبرانی نے چارج سنبھالتے ہی اپنے دبنگ کارواٸیاں جاری رکھیں
بیلہ:(رپورٹ || رشید بلوچ) ایس ایچ او بیلہ انسپیکٹر حاصل خان قمبرانی نے چارج سنبھالتے ہی اپنے دبنگ کارواٸیاں جاری رکھیںایس ایچ او بیلہ کی اپنے دبنگ ٹیم کے ہمراہ دو مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کامیاب کارواٸیوں کے زریعے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد، مقدمہ درججبکہ ایک اور اہم کامیاب کارواٸی کے نتیجے میں نان کسٹم پیڈ گاڑی برامد کرکے مقدمہ درج
و مزید تفتیش شروع کردیبیلہ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوٸی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی کیپٹن ریٹاٸرڈ صدام حسین خاصخیلی کی نگرانی میں مختلف جگہوں پر کامیاب چھاپہ مار کارواٸی، بدنام زمانہ منشیات فروش داٶد ولد در محمد بگٹی سکنہ ریک گوٹھ کے قبضے سے 1600 گرام چرس جبکہ دوسری کارواٸی میں منشیات فروش انیل کمار ود کھیمن داس سکنہ ہندو محلہ کے قبضے سے 640 گرام چرس برامد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
جبکہ ایک اور کارواٸی میں نمی چیک پوسٹ ایگزو کار نمبر BBM 044 برامد کرکے 550 میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی اس حوالے سے ایس ایچ او بیلہ انسپیکٹر حاصل خان قمبرانی نے اپنے آفس میں مقامی میڈیا کے نماٸندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ دونمبر کام کرنے والوں کے لیے کوٸی جگہ نہیں، بیلہ میرا تعیناتی گھر ہے اس گھر کو بگاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لوں گا۔ منشیات کے کارواٸی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ایس ایچ او صاحب نے کہا کہ منشیات ایک زہر قاتل ہے منشیات کے خلاف کوٸی کمپروماٸز نہیں کی جاۓ گی منشیات اور جراٸم کی روک تھام کے لیے بیلہ پولیس بھر پور کوشش کررہی ہے منشیات فروش اور جراٸم پیشہ افراد کو کہیں چھپنے کے لیے جگہ نہیں ملےگی منشیات کے خاتمے کے لیے بیلہ کے عوامی حلقے اور خصوصاً صحافی برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں