انوار سیف اللہ خان کاشمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

0 112

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر سپاہی وطن عزیز پاکستان پر جان دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے اور اسکی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سمیت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی اہلکاروں اور دیگر کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.