ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا
ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشکیان نے میدان مار لیا
ایرانی صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کرلی۔ اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل سعید جلیلی نے 1 کروڑ 35 لاکھ ووٹ لیےاپنی وکٹری اسپیچ میں پزشکیان نے کہا کہ ہم سب اس ملک کے باشندے ہیں اور ہم سب کیطرف دوستی کا ہاتھ بڑھائینگے .ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی
کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشکیان نے نے اکثریتی ووٹ حاصل کئے ہیں۔ دوسری جانب پزشکیان کے مد مقابل امیدوار سعید جلیلی نے شکست کے بعد کہا کہ جسکو لوگوں نے منتخب کی ہمیں اسکی عزت کرنی چاہیے اور ہمیں اپنی پوری قوت نے ان کی (پزشکیان) کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ مضبوطی سے آگے بڑھیں۔ مسعود پزشکیان پیش کے سرجن اور قانون ساز ہیں اور وہ مغربی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔