میرا ’’ باجی‘‘ نے موزیک انٹرنیشنل سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت لیا
اسلام آباد اداکارہ میرا کی فلم باجی نے موزیک انٹرنیشنل سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ جیت لیا۔ اداکارہ میرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والی پوسٹ میں میرا نے لکھا کہ فلم باجی نے موزیک انٹرنیشنل سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا، اس کے ساتھ ہی فلم میں معاون کردار ادا کرنے والے نیئر اعجاز نے بہترین معاون کردار کا ایوارڈ جیت لیا۔ واضح رہے کہ موزیک انٹرنیشنل ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کا انعقاد کینیڈا کے شہر اونٹاریو کے مسیسوگا میں ہوا۔