ماہرہ خان کو ڈرامے میں کزن سے رومانس کرتے ہوئے دکھانے پر مداح کا مشورہ
ماہرہ خان کو ڈرامے میں کزن سے رومانس کرتے ہوئے دکھانے پر مداح کا مشورہ
کراچی (ویب ڈیسک)’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کے حال ہی میں نشر کیے جانے والے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں انہیں ایک بار پھر کزن سے محبت کرنے کا کردار دیے جانے پر مداح نے ڈرامے کی ٹیم کو مشورہ دے ڈالا۔مذکورہ ڈرامے کی اگرچہ زیادہ اقساط نہیں نشر ہوئیں، تاہم کہانی، کرداروں اور مناظر کی وجہ سے ڈرامے نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں
۔ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ذریعے ماہرہ خان نے 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کی ہے اور انہوں نے ڈرامے میں ’مہرین منصور‘ کا کردار ادا کیا ہے۔ڈرامے میں اداکارہ کو اپنے کزن سے رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر ایک مداح نے ڈرامے کی ٹیم کو مفید مشورہ دیتے ہوئے اس کا نام ہی تبدیل کرنے کا کہ دیا۔جاسر شہباز نامی شخص نے ماہرہ خان کی ڈرامے کی جھلک کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ کو مسلسل چوتھے ڈرامے میں کزن سے پیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے