سیاسی جماعتیں عبید اللہ خان کاسی کا بہیمانہ قتل کی تحقیقات اور کھوج لگانے میں اپنا کردار ادا کریں،نواب رئیسانی
سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک عبید اللہ خان کاسی کی اغوا اور قتل بہت افسوسناک واقعہ اور قابلِ نفرت جرم ہے
جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگا، سب سے پہلے جاسوسی اداروں کا کام ہے وہ ان مجرموں کا کھوج لگائیں ، قبائل اور سیاسی جماعتیں بھی اس بہیمانہ قتل کی تحقیقات اور کھوج لگانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں لوگ اس قسم کے الزامات تراشتے اور لگاتے رہتے ہیں ، اس طرح کے بہتان تراشی گناہ ہے ، اس قسم کے معاملات کا فیصلہ اللہ تعالی کے قانون شریعت کے مطابق ہونا چاہیے۔
وفاق پاکستان میں اِداروں کے دو قسم کے اختیارات ہوتے ہیں ، آئینی اور آہنی اختیار۔ طاقتور اِدارے آہنی اختیارات استعمال کرتے ہیں ،اور کمزور اِدارے بشمول صدر مملکت کے کبھی آئینی اختیارات استعمال کرسکتے ہیں یہ کبھی نہیں کر سکتے ۔ یہ ہے حال تہترواں سال کا