عامر خان کے ایک مذاق کی وجہ سے ان کی دوستی میں دراڑ آئی جوہی چاولہ
عامر خان کے ایک مذاق کی وجہ سے ان کی دوستی میں دراڑ آئی جوہی چاولہ
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی صف اول کی اداکارہ جوہی چاو¿لہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کے ایک مذاق کی وجہ سے ان کی دوستی میں دراڑ آگئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاو¿لہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’میں اور عامر خان فلم کے سیٹ پر بچوں کی طرح لڑتے تھے اور وہ ہمیشہ مذاق کرکے مجھے بہت تنگ کیا کرتا تھا۔جوہی نے مزید بتایا کہ عامر خان صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ سیٹ پر ہر دوسری اداکاراو¿ں کے ساتھ بھی مذاق کرتا رہتا تھا تاہم میرے لیے وہ انتہائی خاص دوست تھا اور دوستی کا وہ تعلق میرا
کسی اور کے ساتھ نہیں رہا جب کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو اطمینان کے ساتھ تفصیل سے سمجھایا کرتا تھا۔جوہی چاو¿لہ نے بتایا کہ ایک دن فلم اسٹوڈیو میں عامر اچانک سنجیدہ موڈ میں میرے پاس آئے اور کہا کہ وہ ہاتھ کی لکیریں پڑھنا جانتے ہیں پھر انہوں نے میری ہتھیلی اپنے ہاتھ میں لی اور کچھ بتائے بغیر ہاتھ پٹخ کر بھاگ گئے جو مجھے بہت ب±را لگا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ عامر کے اس مذاق نے مجھے نہ صرف رلایا بلکہ مجھے اس حرکت پر غصہ بھی بہت آیا، اور غصے میں اگلے
دن شوٹنگ پر بھی نہیں آئی، جب کہ ہم نے شوٹنگ کے علاوہ ایک دوسرے سے بات کرنا بھی بند کردی تھی اور یہ سلسلہ 6 سال تک جاری رہا۔اس دوران ہماری کوئی بات نہیں ہوئی تاہم بعد میں احساس ہوا کہ وہ بہت احمقانہ فیصلہ تھا۔ بعد ازاں میں نے خود عامر کے پاس جاکر بات کرنے میں پہلی کی۔
[…] عامر خان جلد ہی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کرنیوالے ہیں […]