محنت اور لگن سے ہی انسان کامیابی کی طرف جا سکتا ہے،سونیا مجید
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف و مقبول ایوارڈ یافتہ ایشین گلوکارہ سونیہ مجید نے کہا کہ محنت اور لگن سے ہی انسان کامیابی کی طرف جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین کو محنت اور لگن سے کام کرنا چاہیے تا کہ مستقبل کیلئے کچھ کر سکے انہوں نے کہا کہ دنیا ناکام لوگوں کے ساتھ ساتھ کامیاب لوگوں سے بھری پڑی ہے لیکن کامیابی صرف اسی کا مقدر بنتی ہے جو کبھی ہمت نہیں ہارتے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب لوگوں میں ایک چیز مبشترکہ ہوتی ہے کہ وہ کبھی منفی نہیں سوچتے۔
منفی سوچ انسان کی صلاحیت کو کھا جاتی ہے۔ کامیاب لوگوں کے پاس ایک ایسا پلان ہوتا ہے جس پر وہ دن رات محنت کرتے ہیں اور کامیاب ہوکر دیکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اج میں جس مقام پر محنت اور لگن سے ہوں اس لئے ہر فرد کو چاہئے کہ محنت اور لگن سے آگے بڑھیں۔
معروف ایوارڈ یافتہ ایشین گلوکارہ سونیا مجید نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی کام کے لیے محنت لازمی ہے۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ جو بھی صحیح سمت میں محنت کرے گا وہ آگے بڑھے گا۔چاہے اس کا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو۔