بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) کی نو منتخب کابینہ کا اعلان
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبے کی فعال ، متحرک اور معروف ادبی تنظیم بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) نے اگلے تین سال کیلیے اپنی نو منتخب کابینہ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی نمائندہ ادبی تنظیم برگ نے اپنے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔عہدیداروں کا تقرر آئندہ تین سالوں کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر راحت جبیں رودینی جو متعدد کتابوں کی مصنفہ ہیں مرکزی صدر منتخب ہوئی ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر صابر بولانوی کا مجلسِ عاملہ کے سربراہ کے طور پر تقرر نامہ جاری کیا گیا ہے۔انتخابی اعلان کے مطابق پروفیسر اکبر خان
چیف آرگنازئر ، محترمہ فریدہ شاہین فری جنرل سیکرٹری اور محترمہ فہمیدہ گل کو فنانس منیجمنٹ کا شعبہ تفویض کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محترمہ صدف غوری چیف کوارڈینٹر اور محمود خان ابڑو سیکرٹری پبلیسیٹی اینڈ پبلیشنگ کے نگران ہونگے۔دیگر اثنائ چیئرمین شیخ فرید نے نو منتخب کابینہ کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوِئے ا±مید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ کے عہدیدار بلوچستان میں فروغِ علم و ادب کیلیے اپنی پہترین صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے ادبی و لسانی ترقی
و ترویج کیلیے راہیں استوار کرینگے اور اہلِ قلم کی فلاح و بہبود ، تالیف و تصنیف کا ابلاغ کے علاوہ ادبی سیمینار ، کانفرنس اور ادبی مذاکرے و مباحثے کو یٰقینی بنانئ کیلیے خصوصی اقدامات کرینگے اور عصرِ حاضر کے جدید تقاضوں کے عین مطابق حکمتِ عملی اپنائیں گے۔برگ اعلامیہ میں تقریبِ حلف برداری کا انعقاد عنقریب کیا جائے گا۔