سٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 515پوائنٹس کااضافہ،ڈالر مہنگا ہو گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز,100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ,100 انڈیکس 77600 کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر یبنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔