سکندر اعظم: فتح اور میراث کی زندگی

0 66

4 ملک شاپس سمیت 15 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ،بی ایف اے
دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے تک اتھارٹی کی کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہے گا
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و ملاوٹی اشیا خوردونوش کے تدارک کیلئے جاری کارروائیوں کے دوران کے 4 ملک شاپس سمیت 15 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔ دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں ریسٹورنٹ ، بیکنگ یونٹس ، گوشت کی دکانیں اور ہولسیل ٹریڈرز شامل تھے۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سرکی روڈ اور کواری روڈ کے علاقوں میں ملک شاپس کا خصوصی طور پر معائنہ کیا گیا ۔ دکانوں سے ملک سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے تو 2 دکانوں کے دودھ ملاوٹی پایا گیا جبکہ دیگر 2 دکانوں میں صفائی کی صورتحال ابتر اور فوڈ بزنس لائسنس عدم دستیاب پائے گئے ۔ علاوہ ازیں اتھارٹی حکام نے مسجد روڈ ، جوائنٹ روڈ ، سیٹلائٹ ٹان اور پشتون آباد میں قائم ہوٹلوں ، بیکریوں ، میٹ شاپس اور ہولسیلرز کی انسپیکشن کی جہاں قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ریسٹورنٹس ، 1 بیکنگ یونٹ جبکہ لائسنس نہ ہونے پر متعدد مراکز مالکان کو جرمانہ کیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے عتیق اللہ خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ عوام تک معیاری و ملاوٹ سے پاک خوراک کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی حکام پر عزم ہیں ، دودھ کے ناقص معیار اور ملاوٹ سے متعلق عوامی شکایات کے علاوہ معمول کے انسپیکشن کے دوران ملک شاپس و ڈیری فارمز کی چیکنگ کی جا رہی ہے ، دھوکہ کرکے خالص دودھ کے نام پر مصنوعی اور ملاوٹ زدہ دودھ کی سپلائی میں ملوث عناصر اتھارٹی کے ریڈار پر ہیں ،دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے تک اتھارٹی کی کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.