ہزارہ ٹاؤن میں قائم تمام بینکوں کے اے ٹی ایمز ہمیشہ بند رہتے ہیں، کاشف حیدری

0 55

) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن میں قائم تمام بینکوں کے اے ٹی ایم ہمیشہ بند رہتے ہیں ایمرجنسی اور خاص کر رات کی اوقات میں اے ٹی ایم بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے متعلقہ حکام نوٹس لیکر ہزارہ ٹاؤن کے اے ٹی ایم کو فعال کیا جائے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں آئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر عیسی خان ہزارہ، محمد مہدی و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن میں مختلف بینکوں کے برانچ قائم ہے لیکن ان تمام بینکس کے اے ٹی ایم ہمیشہ بند رہتے ہیں

 

جس کی وجہ ایمرجنسی اور ضرورت کے وقت عوام کو مشکلات درپیش رہتے ہیں جبکہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرتے ہیں تو مختلف حیلے و بہانے بنائے جاتے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ مشینیں خراب ہے تو کبھی بتایا جاتا ہے کہ کیش نہیں ہے انہوں نے کہاکہ رات کے اوقات اور ایمرجنسی کی صورت میں جب عوام اے ٹی ایم کا رخ کرتے ہیں تو اے ٹی ایم بند ہوتا ہے انہوں نے اسٹیٹ بینک، متعلقہ بینکس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہزارہ ٹاؤن کے اے ٹی ایم کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں اور عوام کو ریلیف دیں بصورت دیگر ان کے خلاف احتجاجی راستہ اپنائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.