بلال چترالی کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں،عبد الرحمن رفیق

0 49

کوئٹہ (پ ر ) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ سراج الدین حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ اور دیگر نے کہا ہے کہ قمبرانی روڈ کشمیر آباد ، سریاب روڈ ہزار گنجی سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں رہزنوں کاراج ہے، صحافت سے وابستہ کارکن بلال چترالی کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں۔بلال چترالی کو انصاف فراہم کیا جائے اور رہزنی میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے سخت از دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب سوال یہ اٹھتا ھے کہ امن و امان کو قائم کرنے والے محافظین ہی عوام سے اس طرح کا لہجہ استعمال کریں گے تو عوام کس کے رحم و کرم پر رہیں انہوں نے کہا جب عوام اور متاثرہ افراد تھانے جاتے ہیں وہاں ایف آئی آر درج کرانے کی بجائے انہیں اطلاعی رپورٹ کے نام پر ٹرخایا جاتا ہے۔جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماو¿ں نے آئی جی بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کے علاقوں میں میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے جہاں ورادتوں کا سلسلہ زیادہ ہو وہاں ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے جو عوام کو تحفظ دے سکیں اور ان کو عزت اور حوصلہ افزائی سے سنیں اور ان کے تحفظات دور کریں اور علاقے میں امن و امان قائم رکھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.