کشمیریوں کی آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ یوم استحصال کشمیر سے متعلق بھرپور اتحاد کامظاہرہ کرنے سے کشمیر کاز مضبوط ہورہاہے کشمیریوں کی آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی ،پاکستان اور بلوچستان کی عوام نے جس طرح یوم استحصال کشمیر پر یکجہتی کامظاہرہ کیا اس کا اقوام متحدہ،بین الاقوامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ایک مثبت پیغام ملاہے ،مسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام شاندار ریلی وجلسے کے انعقاد پر تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کوئٹہ کے ورکرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے پانچ برس مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر منایا گیا اور اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ کے ساتھیوں کی جانب سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوا کہ بلوچستان کی عوام آج بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار کررہے ہیں ۔یوم استحصال کشمیر سے متعلق بھرپور اتحاد کامظاہرہ کرنے سے کشمیر کاز مضبوط ہورہاہے کشمیریوں کی آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی ،پاکستان اور بلوچستان کی عوام نے جس طرح یوم استحصال کشمیر پر یکجہتی کامظاہرہ کیا اس کا اقوام متحدہ،بین الاقوامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ایک مثبت پیغام ملاہے ۔