جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن ناممکن ہے،شیخ رشید

0 173

اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اورآرمی چیف کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن ناممکن ہے۔ جمعہ کو یوم دفاع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے آج کے دن کو پاک فوج اورکشمیریوں کینام کیا وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر پاکستان کا بچہ بچہ سرفروش ہونے کو تیار ہے، مودی نے جوکام کیا اس نے بڑی غلطی کردی اب کشمیر آزاد ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیریوں پر72 سال سے ہندوستان بربریت کررہا ہے، آج ہم نے کوئی کوتائی کی تو کشمیری ہمیں معاف نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرکے مسئلے پر اپوزیشن اور حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیرکامسئلہ حل کیے بغیر پاکستان اوربھارت میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی عالمی دہشت گرد اورکشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.