دکی ڈی سی آفس میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے یوم دفاع ریلی نکالی گئی
دکی ڈی سی آفس میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے یوم دفاع ریلی نکالی گئی ریلی میں ایس پی محیب اللہ کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ ،ڈی ای او دوست محمد لونی ،اے ٹی او عبدالحمید ناصر ،دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد سہیل سیال ،سیاسی پارٹیوں ،اسکولوں کے بچوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت ۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج اور کشمریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکا نے شہر کے مختلف روڈوں کا چکر لگایا۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی ،ڈی ای او ایجوکیشن دوست محمد لونی اور سماجی رہنماہ محمد کریم ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کو پاکستان نے اپنی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ہم شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ہم اپنے شہدا کے قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے پاکستان کو فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا مگر افواج پاکستان نے بروقت منہ توڑ کاروائی کرتے ہوئے بھارت کو پسپا کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ ہم سب اسی طرح ملکر اتفاق و اتحاد قائم رکھیں دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔