یوم دفاع،قومی کرکٹرز کا شہدائے وطن کو بھرپور خراج عقیدت ، غازیوں کی جرت کو خراج تحسین

3 195

لاہور(ویب ڈیسک)یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر قومی کرکٹرز نے شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت اور 1965کی جنگ کے غازیوں کی جرت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔6ستمبر 1965کا دن پاکستان کی جنگی تاریخ کا روشن باب ہے جب پاک فوج نے اپنے سے 3گنا بڑی بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک ملکی دفاع کے لیے ہمارے جوان آج بھی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

ایسے میں قومی کرکٹرز نے بھی یوم دفاع و پر اپنے پیغامات میں وطن عزیز کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیاچن پر موجود ملک کی حفاظت پر مامور جوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعر احمد ندیم قاسمی کے اشعار لکھے۔قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 1965 میں پرچم کی سربلندی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ یومِ دفاع کے موقع پر پوری قوم وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو سلام پیش کررہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ آج کا دن لازوال قربانیاں، اتحاد اور بہادری کی یاد میں منایا جارہا ہے۔فاسٹ بالر حسن علی نے بھی یومِ دفاع کی مناسبت سے پیغام شیئر کیا ہے۔

You might also like
3 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے […]

  2. […] ڈیسک)قومی کرکٹر عمر اکمل نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا […]

  3. […] ڈیسک)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.