کراچی سے پکنک منانے کنڈ ملیر آنے والے دو نوجوان ڈوب گئے ایک جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا
کراچی سے پکنک منانے کنڈ ملیر آنے والے دو نوجوان ڈوب گئے ایک جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا
اوتھل ( نمائیندہ صحافت کوٸٹہ ) کراچی سے پکنک منانے کنڈ ملیر آنے والے دو نوجوان ڈوب گئے ایک جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے بس کے زریعے اپنے دوستوں کے ہمراہ لسبیلہ کے ساحل کنڈ ملیر کے مقام پر پکنک منانے آنیوالے دو نوجوان نہاتے ہوئے سمندر کے گہرے پانی میں ڈوبنے کے باعث ایک نوجوان ڈوب کر جاںبحق ہوگئے
جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا نعش اور سمندر میں ڈوب کرمتاثر ہونے والے نوجوان کو بس کے زریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا سمندر میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فرحان ولد عمر فاروق ساکن آگرہ تاج لیاری سے ہوئی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ بس کے زریعے پکنک منانے لسبیلہ کے ساحل کنڈملیر پر آئے تھے ہسپتال میں نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔لسبیلہ میں سرکاری و غیر سرکاری ایمبولنسیں بھی موجود تھیں لیکن اس کے باوجود بھی نعش کو مسافر بس کے ذریعے سول ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا۔